گھر میں شادی پر پولیس اور انتظامیہ مسرور

,

   

٭٭ مہاراشٹرا کے ناسک میں پولیس نے ایک جوڑے کو سرپرائیز دیا اور اُن کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر خوشی کا گیت بجایا ۔ پولیس اس لئے خوش ہے کہ اس جوڑے نے اپنی شادی کیلئے گھر کے باہر ہجوم اکٹھا نہیں کیا بلکہ گھر میں سادگی سے شادی انجام دی ۔ اس واقعہ کا ویڈیو مہاراشٹرا سی ایم او نے شیئر کیا ہے ۔ ایک پولیس ملازم نے دلہن سے جو گھر کی بالکنی میں کھڑی تھی ، کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ضرور آپ کیلئے ہنسی خوشی کے دن آئیں گے اور آپ کا اقدام دوسروں کیلئے تقلید بننا چاہیئے ۔