گھر پر حملہ ہوا تو میرے ناراض حامی خاموش نہیں رہیں گے : ٹرمپ

   

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ انصاف پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے ضبط شدہ دستاویزات کی اہمیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔جمعرات کو ٹرمپ نے کہا کہ ان کے حامی ناراض ہیں اور وہ ان کے گھر پر دھاوا بولنے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ خیال رہے کہ ان کے گھر پر دھاوا بولنے پر رائے عامہ کے جائزوں میں سابق صدر کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ اس کے پاس ’ایف بی آئی‘ سے خفیہ دستاویزات چھپانے کے شواہد موجود ہیں جب اس نے گذشتہ جون میں فلوریڈا میں ٹرمپ کی جائیداد سے انہیں بازیافت کرنے کی کوشش کی تھی۔اس سے ایف بی آئی کو ان کے گھر کی بے تلاشی لینے پر مجبور کیا گیا تھا۔54 صفحات پر مشتمل عدالتی دستاویزات میں منگل کے روز استغاثہ نے “انصاف کی راہ میں رکاوٹ” کے اپنے ثبوت پیش کیے۔ ٹرمپ کے دو معاونین پر پہلی بار عوامی طور پر الزام لگایا کہ انہوں نے جون میں جھوٹی تصدیق کی تھی کہ سابق صدر نے اپنے گھر پر محفوظ تمام سرکاری ریکارڈ واپس کر دیے تھے۔