الرجی اور وائرل بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم ہمیں دکھائی نہیں دیتے اور نہ ہی انہیں پوری طرح ختم کیا جا سکتا ہے لیکن اگر چند احتیاطی تدابیر کی جائیں تو ان کے حملوں سے محفوظ رہیں گے ساتھ ہی بلاوجہ کی ڈاکٹروں کی فیس اور ادویات کا خرچہ بھی بچا سکیں گے۔ مندرجہ ذیل تراکیب ہمیں اور ہمارے بچوں کے لئے ماحول کو صحت مند بنانے میں ہمارے مددگار ہوں گے۔ گھر کے دروازوں پر خاص طور پر مین داخلی دروازوں پر وہ ڈور میٹ ایک اندر کی طرف اور ایک باہر کی طرف استعمال کریں تاکہ جوتوں کے ساتھ گھر میں داخل ہونے والی پولن اور دوسرے جراثیم کا داخلہ بند ہو سکے گھر میں چلنے پھرنے کیلئے الگ جوتا رکھیں۔ الرجی اور جراثیم ہوا کے ذریعے ہمیں متاثر کرتے ہیں جبکہ پودے ہوا کو صاف کرتے ہیں گھر کے باہر اور اندر گملوں میں پودے لگائیں اس طرح پودے گھر کو خوبصورت بھی بنائیں گے اور ہوا کی صفائی بھی کریں گے ہوا کو صاف کرنے والے ان ڈور پلانٹس پودے نرسری سے عام مل جاتے ہیں اس کے علاوہ ایئر پیوریفائر گھر کے بیڈ رومز اور لیونگ رومز میں ضرور استعمال کریں یہ تھوڑا مہنگا تو ہے لیکن یہ آپ کو وائرل انفیکشنز اور الرجی انفیکشنز سے بچاتا ہے۔دوسری طرف گھر کو جراثیموں سے پاک رکھنے کا ایک طریقہ اور بھی ہے اور وہ یہ کہ وقتاً فوقتاً فنائل کا چھڑکاؤ کرتے رہیں خصوصی طور پر بارش کے دنوں میں مکھیاں اکثر کھانا کھاتے وقت بہت پریشان کرتی ہیں ۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ لاکھ احتیاط کے باوجود وہ کھانوں پر آکے بیٹھ جاتی ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ جتنا کھانا ہمیں چاہئے ہم اپنی پلیٹ میں ڈال لیں اور اس کے بعد پلیٹ کو ڈھانک دیں جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ ڈور میٹ ہی ہمارے گھر میں داخلہ کا پہلا ذریعہ ہے اگر وہی ڈور میٹ گندہ رہے گا تو آنے والے مہمان پر اس کا منفی اثر ہوگا اور یہ بات طے ہے کہ کوئی بھی میزبان یہ نہیں چاہے گا کہ آنے والا مہمان اُس کے گھر سے ناخوشگوار احساس کے ساتھ واپس لوٹے ۔