چنور۔/31جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چنور حلقہ کوٹ پلی منڈل میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ پلی میں بارش کی وجہ سے انجیا نامی شخص عمر 48 سال دو دن پہلے گھر کی دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ وہ بے سہارا ہے جس کا کوئی وارث نہیں ہے۔ وہ تنہا اپنے مکان میں سورہا تھا رات دیر گئے دیوار گرگئی ۔ کوٹ پلی گاؤں کے لوگوں نے دیکھا کہ انجیا گھر سے باہر نہیں آرہا ہے۔ لوگوں نے اندر جاکر دیکھا تو انجیا کے اوپر دیوار گرپڑی ہے فوری گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کہا کہ گھر کی دیوار گرنے سے ہی انجیا کی موت ہوئی۔