گھر کے چھت کو پینٹ کرنا گرمی کی شدت میں کمی کے لیے معاون

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : موسم گرما کے دوران گھر میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے چھت کو پینٹ کرنا معاون ثابت ہوتا ہے ۔ موسم گرما میں لوگ عموماً گرمی سے راحت کے لیے ایرکنڈیشنرس اور فیانس پر انحصار کرتے ہیں لیکن گھر کے چھت پر راست پڑنے والی گرمی کے شدت کو کم کرنے کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا ۔ حالانکہ برقی بلز میں اضافہ کے بغیر گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے کئی طریقے ہیں ۔ اس کے لیے ایک طریقہ گھر کے چھت کو پینٹ کرنا بھی شامل ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہوتی ہے ۔ گرما میں چھت گرم ہوجاتے ہیں کیونکہ ان پر دھوپ راست طور پر پڑتی ہے اور اسے ایرکنڈیشنرس کے استعمال سے ٹھنڈا کرنے کے لیے کافی برقی درکار ہوتی ہے ۔ گھر یا اپارٹمنٹ کے چھت کو پینٹ کرنا گرمی کو کم کرنے میں معاون ہوسکتا ہے ۔ روف ٹاپ کوٹنگس چھت کو بالخصوص گرما میں دوپہر میں گرم ہونے سے روکتے ہیں اور گرم شعاعوں کو ٹیریس میں داخل ہونے کو روکتے ہیں اس سے کمرہ میں گرمی کمی واقع ہوتی ہے ۔ چھت پر پینٹنگ عام طور پر برش اور رولرس کا استعمال کرتے ہوئے کی جاتی ہے ۔ اسے کانکریٹ ، اسبسطاس ، میٹل شیٹس اور فائبر شیٹس پر کیا جاسکتا ہے ۔ شہر میں اس کے سلیوشنس فراہم کرنے والی کئی ایجنسیز ہیں ۔ کے وی ایس کول روف کوٹنگ کے مطابق کوئی علحدہ مکان ہو یا ایک اپارٹمنٹ چھت کو پینٹ کرنا بہت اہم کام ہوتا ہے ۔ اس فرم نے کہا کہ ہم 21 روپئے فی مربع فیٹ کے حساب سے چھت پر کول کوٹنگس کا کام انجام دیتے ہیں جس میں میٹرئیل اور لیبر کا خرچ شامل ہوتا ہے ۔ واٹر واش کے ساتھ کام شروع کر کے چھت پر دو کول کوٹنگس کیا جاتا ہے ۔ یہ کوٹنگس تین سال کی وارنٹی کے ساتھ کی جاتی ہیں ۔ جس سے روم کی گرمی میں سات تا نو ڈگریز کی کمی ہوتی ہے ۔ چھت پر پینٹنگ کرنا رہائشی مقامات تک محدود نہیں ہے بلکہ اسے انڈسٹریز ، ویر ہاوزس ، آفس بلڈنگس کی چھتوں پر بھی کیا جاسکتا ہے ۔ جس سے گرمی میں کمی واقع ہوتی ہے ۔۔