اورنگ آباد 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کوویڈ۔19کے پھیلاو کو روکنے کی مقصد سے حکومت مہاراشٹرا نے اخبارات اور رسائل کی ہاکرس کے ذریعے سے ترسیل پر پابندی عائد کی ہے ، اس کے خلاف ناراضگی جتاتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اخبارات اور رسائل وغیرہ کی اسٹالس اور دوکانوں پر فرخت کی اجازت دی ہے ، لیکن گھروں پر تقسیم کرنے پر پابندی کیوں لگائی یہ بات سمجھ سے قاصر ہے ۔ عدالت نے ایک وکیل کو مفاد عامہ کی رٹ پٹیشن فوری داخل کرنے کا حکم دیا۔