حیدرآباد۔5 فبروری ( سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر گھوڑوں کی ریس میں ملوث پانچ افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے کارخانہ پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔ اور ان کے قبضے سے 81 ہزار روپئے نقد، ایک سامسنگ ٹی وی، 20 موبائیل فونس اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے عدالت میں پیش کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی اجیت کمار جین ساکن ماریڈ پلی سکندرآباد جو گھوڑوں کی ریس کا عادی ہے نے ریس میں نقصان ہونے کے بعد اُس نے بعض افراد کی مدد سے اپنے کرایہ کے مکان میں غیرقانونی طور پر گھوڑوں کی ریس پر جوا چلانے کیلئے حیدرآباد ، ممبئی ، میسور ، چینائی اور دہلی کے بعض افرادکے ذریعہ واٹس ایپ گروپ قائم کئے اور یہ کاروبار چلا رہا تھا۔