گھی بالوں کیلئے کافی مفید

   

حیدرآباد۔گھی بنیادی طور پر باورچی خانے میں کھانا پکانے کے استعمال کے لیے جانا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گھی آپ کے بالوں کے لیے بہت سے فوائد رکھتا ہے؟بالوں کے لیے گھی کے بے شمار فوائد ہیں، یہ اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کی جڑوں اور سرکی جِلد کی پرورش کرکے بالوں میں مزید نمی پیداکرتا ہے، اس سے بالوں کی ہائیڈریشن میں اضافہ ہوتا ہے۔ گھی بالوں کے گِرنے سے روکنے اور خون کی گردش کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرسکتا ہے، گھی میں وٹامن اے ہوتا ہے جو بالوں کو صحت مند رکھتا ہے اور وٹامن ڈی جو بالوں کے گِرنے سے روکتا ہے۔ صحت مند چکنائی اور کچھ ضروری وٹامنز اورمعدنیات کا بھرپور ذریعہ ہونے کے ناطے گھی بالوں کے مسائل کا جلد علاج کرنے میں مدد کرتا ہے۔اگر آپ سر کی خارش اور خشکی سے نمٹ رہے ہیں تو اپنے مسائل کے حل کے لیے گھی پر بھروسہ کریں۔ اس میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز اور دیگر مائیکروبیل انفیکشن سے لڑ سکتے ہیں۔ درحقیقت، جب ہمارے سر کی جِلد ہمارے بالوں کو موئسچرائز رکھنے میں ناکام رہتی ہے، تو گھی آپ کے سرکی جِلد کو نمی بخشنے کے لیے قدم بڑھاتا ہے اور آپ کے بالوں کو خشک، جھرجھری اور خارش سے بچاتا ہے۔ فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور معدنیات خشکی کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔