گہلوٹ دواخانہ سے ڈسچارج

   

جے پور۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو آج سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال سے میڈیکل بورڈ کی رضامندی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو گہلوت کو سینے میں درد کی وجہ سے ایس ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کے دل کی اہم شریان میں رکاوٹ پائی گئی تھی، ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ اب وزیراعلیٰ کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں۔ ایس ایم ایس میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سدھیر بھنڈاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں اور انہیں 24 گھنٹے اسپتال میں زیر نگرانی رکھنے کے بعد ان کی صحت یابی کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈسچارج ہونے کے بعد مسٹر گہلوت کی پوتی کاشوینی نے اسپتال سے نکلنے سے پہلے ان کو تلک لگایا۔ گہلوٹ کے گھر پہنچنے پر ممبئی سے آنے والی ان کی بیٹی سونیا نے ان کا استقبال کیا اور وزیر اعلیٰ کی اہلیہ سنیتا گہلوٹ نے انہیں پرساد کھلایا۔