گہلوٹ کو حلیف پارٹی کی حمایت وسندھرا کی حکومت پر الزام آرائی

   

جئے پور / نئی دہلی : چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ کو ہفتہ کو 2 بی پی پی ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی جس سے ان کی حکومت درپیش نازک صورتحال میں کسی حد تک راحت ملی ہے ۔ تاہم ان کی پیش رو وسندھرا راجے نے کانگریس میں جاری رسہ کشی پر اپنی خاموشی آخر کار توڑتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کی آئیڈیالوجی کی حامی ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے خلفشار کا خمیازہ ریاست کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ چیف منسٹر گہلوٹ نے آج گورنر کلراج مشرا سے ملاقات بھی کی تھی ۔دریں اثناء بی ایس پی لیڈر مایا وتی نے کہا کہ گورنر کو ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صدر راج کی سفارش کردینا چاہئے ۔ ۔