اندور: گیانا کے صدر محمد عرفان علی آج مدھیہ پردیش کے اندور پہنچ گئے ۔ آبی وسائل کے وزیر تلسی رام سلواٹ، وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر اور دیگر نمائندوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ایم پی شنکر لالوانی، میئر پشیامترا بھارگو، ضلع پنچایت صدر رینا مالویہ، ایم ایل اے رمیش مینڈولا، مہیندر ہردیہ، جے پال سنگھ چاوڈا، ساون سونکر اور دیگر موجود تھے ۔