وارانسی: گیانواپی مسجد کے احاطے میں پوجا کرنے سے متعلق دائر درخواست پر بدھ کو مسلم فریق کی بحث مکمل ہوگئی۔ عدالت نے ہندو فریق کی سماعت کے لیے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ جسٹس جے جے منیر نے درخواست پر سماعت کی۔ مسلم فریق کی جانب سے کہا گیا کہ یہ عرضی عبادت گاہوں کے قانون کے تحت قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ وہاں یوجا کی اجازت دینے سے عبادت گاہ کی نوعیت بدل جائے گی جو کہ عبادت گاہوں کے قانون کے تحت جائز نہیں ہے۔ اسی وقت ہندو فریق کی طرف سے وکیل وشنو جین نے کہا کہ اس معاملے میں عبادت گاہوں کا قانون لاگو نہیں ہوتا ہے کیونکہ وہاں صرف پوجا کا حق مانگا جا رہا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں مزید دلائل کے لیے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے