وارانسی: الہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کے ضلع جج کے اس حکم کو چیلنج کرنے والی نظرثانی کی درخواست کی سماعت کے لیے کل 30 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے جس کے ذریعے نچلی عدالت نے گیانواپی مسجد کے احاطہ میں میں پائے جانے والے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کے مطالبے سے انکار کر دیا تھا۔ جسٹس جے جے منیر نے لکشمی دیوی اور دیگر کی طرف سے دائر نظر ثانی کی عرضی پر یہ حکم دیا۔14 اکتوبر کو وارانسی کے ڈسٹرکٹ جج اے کے وشویش نے مبینہ شیولنگ سے متعلق سائنسی تحقیقات اور کاربن ڈیٹنگ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے محفوظ رکھنے کے لیے کہا گیا تھا تاکہ کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کی جا سکے۔ جب یہ معاملہ پیر کے روز ہائی کورٹ میں اٹھایا گیا تو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے وکیل نے عرض کیا کہ سروے کے لیے وقت بڑھانے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔