گیانواپی کی سروے رپورٹ چار ہفتوں تک نہیں کی جائے عام…‘ اے ایس آئی کا وارانسی کورٹ سے مطالبہ

   

وارانسی: گیانواپی مسجد سے وابستہ تنازع میں بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں گیانواپی سروے رپورٹ کو عام نہیں کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اے ایس آئی نے اپنی درخواست میں 4 ہفتے تک کا وقت مانگا ہے اے ایس آئی نے اپنی عرضی میں 1991 کے وشویشور وراجمان کیس کا حوالہ دیا ہے۔ دراصل اے ایس آئی کی رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ایسے میں اے ایس آئی نے عدالت سے تب تک کا وقت مانگا ہے۔