گیان واپی جیسے واقعات بے روزگاری کے سوالات کو نظر انداز کرنے کی کوشش۔ اکھیلیش

,

   

ایس پی سربراہ نے کہاکہ بی جے پی ملک کے اثاثے ایک ”کاروباری“ کو فروخت کررہی ہے
اعظم گڑھ۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھیلیش یادو نے منگل کے روز بی جے پی کی زیرقیادت مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ گیان واپی جیسہ مسائل پارٹی کے ”نفرت کے کیلنڈر“ کا حصہ ہے اور بے روزگاری‘ مہنگائی کے مسائل کو نظر انداز کرنے کی جان بوجھ کر کی جانے والی کوشش ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یادو نے کہاکہ ”گیان واپی جیسے واقعات جان بوجھ کر بی جے پی یا پس پردہ اس کے معاونین کی جانب سے ہنگامہ کھڑا کیاجارہا ہے۔ ایندھن او رکھانا مہنگا ہوتاجارہا ہے۔ ان کے پاس مہنگائی او ربے روزگاری پر کوئی جواب نہیں ہے۔ انتخابات تک لانے کے لئے اس طرح کے مسائل کا ایک نفرت پر مشتمل کیلنڈر ہے“۔

ایس پی سربراہ نے مرکز کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ملک کے اثاثے ایک ”کاروباری“ کو فروخت کررہی ہے۔یادو نے کہاکہ ”جب ہم ایسے مباحثے دیکھتے ہیں‘ ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ کون سی جائیداد فروخت کردی گئی ہے۔ بی جے پی نے ایک نعرہ دیا کہ ”ایک ملک ایک راشن“ مگر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ”ایک قوم ایک کاروباری“ کے لئے کام کررہے ہیں۔

گیان واپی مسجد‘ کاشی وشواناتھ مندر کی عدالت کی نگرانی میں تین روز طویل ویڈیو گرافی سروے کا واراناسی میں اختتام پیر کے روز عمل میں آیا۔اس کیس میں ہند و درخواست گذار سوہن لال آریہ نے پیر کے روزعمارت کے اندر شیو لنگ کے پائے جانے کا دعوی کیاہے۔

آریا جو عدالت کمیشن نے ساتھ مسجد سروے میں موجود تھا کہ کہاکہ انہیں ”اہم شواہد“ ملے ہیں۔ سروے کے اختتام کے بعد واراناسی کی عدالت نے ضلع مجسٹریٹ واراناسی کوشال راج شرما کو حکم دیا ہے کہ”جہاں سے شیو لنگ دستیاب ہوا ہے اس علاقے کو مہر بند کردیں تاکہ لوگوں کو اس مقام پر جانے سے روکا جاسکے“۔

اپنے احکامات میں عدالت نے ڈی ایم سے کہاکہ پولیس کمشنر اور سی آر پی ایف کمانڈنٹ واراناسی اس مہر بدن علاقے کی سلامتی کے ذمہ دار ہوں گے۔

درایں اثناء مجموعی مہنگامی ہندوستان میں اپریل میں 14.55فیصد سے اچھال کے بعد15.08تک پہنچ گئی ہے پچھلے ماہ کے مقابلے میں ایندھن‘ میٹل او رکپانے اور نان فوڈ اور کیمیکل مصنوعات میں اچھال منگل کے روز حکومت کی جانب سے پیش کردہ تفصیلات میں دیکھائی دیا ہے۔