اندریش کمار کا کہنا ہے کہ لوگ تاج مل‘ گیان واپی مسجد‘ کرشنا جنم بھومی کے متعلق حقائق جانا چاہتے ہیں
نئی دہلی۔ راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لیڈر اندریش کمار نے اتوار کے روز کہاکہ تاج محل‘ گیان واپی مسجد‘ کرشنا جنم بھومی کے متعلق تنازعات کو بات چیت کے ذریعہ حل کیاجانا چاہئے۔ آرایس ایس لیڈر اندریش کمار نے اتوار کے روز اے این ائی سے کہا کہ”لوگ تاج مل‘ گیان واپی مسجد‘ کرشنا جنم بھومی کے متعلق حقائق جانا چاہتے ہیں۔
مذکورہ عدالت کو چاہئے کہ حقائق کی تلاش میں مدد کرے۔ فیصلہ بات چیت کے ذریعہ لیاجائے گا“۔مذکورہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب جمعرات کے روز الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ کی جانب سے تاج محل کے بعض کمروں کے دروازے کھولنے کی مانگ پر مشتمل درخواست کو مسترد کردیاہے۔
جسٹس ڈے کے اپادھیائے اور سبھاش ویدیارتھی کی بنچ پر جب معاملہ رکھا گیا تو درخواست گذار نے کہاکہ ”جانکاری کی آزادی“ کی روشنی میں تاریخی عمارت کے کمروں کے دروازے کھولنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔
مذکورہ بنچ نے درخواست کومسترد کردیا۔ درخواست ایک ڈاکٹر رنجنیش سنگھ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جو کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی ایودھیا یونٹ کے میڈیاانچارج ہیں۔
جہاں تک گیان واپی تنازعہ کی بات ہے کہ تو جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی نگرانی والی بنچ سپریم کورٹ میں الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے واراناسی میں گیان واپی مسجد کی ویڈیو گرافی اور سروے اور جانچ کرنے کی اجازت دینے والے احکامات کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سنوائی کریں گے‘ ہندو او رمسلمان دونوں ہی اس کو اپنی عبادت کا مقام کہتے ہیں۔
اسی طرح کے ایک حکم نامہ میں مذکورہ الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز شاہی عیدگاہ مسجد سری رام جنم بھومی تنازعہ سے متعلق تمام کیسوں کو برخواستگی کے متعلق متھرا کی ایک عدالت کو چار ماہ کا وقت دیاہے۔ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ اس معاملے سے متعلق تمام درخواستوں کو تیزی سے نمٹا جائے۔