گیان واپی مسجد میں دوسرے دن بھی پوجا جاری رہنے پر مسلمانوں نے کیا بند کا اعلان

,

   

گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں ہندو کمیونٹی کو وارناسی کی عدالت کی جانب سے پوجا کی اجازت دینے کے ایک روز یہ بند کااعلان عمل میں آیاہے۔


وراناسی۔ انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی(اے ائی ایم سی) جس گیان واپی مسجد کے انتظامات دیکھتی ہے‘ نے ضلع عدالت کی جانب سے پوجا کی اجاز ت دینے کے ایک روز بعد گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں جاری پوجا کے خلاف جمعہ کے روز اپنی دوکانیں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

جمعرات کے روز مسلم کمیونٹی کے علماؤں کے اہم ممبرس کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

شہر مفتی اور اے ائی ایم سی جنرل سکریٹری مولانا عبدالباطن نعمانی جنھوں نے اجلاس کی صدرات کی تھی ایک اپیل جاری کی جس میں لکھا تھا کہ”وراناسی ضلع جج کی عدالت کے احکامات کے بنیاد پرمعاملے سے آپ تمام واقف ہیں‘مذکورہ ضلع انتظامیہ نے عجلت میں گیان واپی مسجد بنارس کے جنوبی تہہ خانہ میں پوجا کے انتظامات کئے ہیں‘ اورپوجا بھی شروع ہوگئی ہے۔

ان حالات کے پیش نظر اے ائی ایم سی کے ذمہ دران اور علماء اور کمیونٹی کے اہم لوگوں کے ساتھ شہر میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا۔

اس اجلاس میں فیصلہ لیاگیا ہے کہ جمعہ کے روز دوکانیں اور تمام کاروبار پرامن انداز میں بند رہیں گے لوگ کمیونٹی کے لوگ نمازوں میں مصروف رہیں وہیں اپنے شہروں او رعلاقوں میں قیام کریں“۔

اپیل میں لکھا ہوا تھا کہ ”دوکانات اور کاروبار بند کرنے کے ضمن میں ہر کسی کو ہدایت دی جاتی ہے کہ مکمل وہم آہنگی قائم رکھیں اور بلاوجہہ کسی بھی مقام پر جانے سے گریز کریں“۔

کمیونٹی کے تمام ممبرس کوہدایت دی جاتی ہے کہ وہ نماز جمعہ ادا کریں۔ اپیل میں کہاگیاہے کہ بنکر برداری کے لیڈران اوردیگر علاقوں (دا ل منڈی‘نئی سڑک‘ ندیسا‘اردلی بازار وغیرہ)کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ اس اپیل کو پرامن اور آسان طریقے سے لوگوں تک پہنچائیں۔

مفتی شہر عبدالباطن نعمانی کی جاری کردہ اپیل میں لکھا ہے کہ عورتیں گھروں میں رہیں اور نمازیں ادا کریں‘دیگر رسومات سادگی کے ساتھ منعقد کریں۔

درایں اثناء گیان واپی مسجد کے احاطے میں دوسرے دن بھی پوجا کے رسومات جاری رہے۔