گیان واپی مسجد کا سروے جاری‘ عدالت نے عہدیداروں کو ہٹانے سے کیاانکار

,

   

وارناسی۔ اس کو مذکورہ ہندو درخواست گداروں کی ایک بڑی کامیابی قراردیاجاسکتا ہے جس میں واراناسی کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز گیان واپی مسجد کے ویڈیو سروے کے لئے مقررکردہ ایڈوکیٹ کمشنر کو ہٹانے کی مانگ جمعرات کے روز مسترد کردی ہے۔

مذکورہ عدالت نے ایڈوکیٹ کمشنر کی مدد کے لئے دو ایڈیشنل ایڈوکیٹس کا تقرر عمل میں لایاہے۔ درخواست گذاروں نے ایڈوکیٹ کمشنر اجئے مشرا کو اسی بنیاد پر ہٹانے کی مانگ کی تھی کہ وہ گیان واپی مسجد میں ان علاقوں کا ویڈیو سروے کررہے تھے جن کی احکامات میں وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

اس عدالت نے مزیدکہاکہ ویڈیو سروے جاری رہے گا اور 17مئی تک مکمل کرلیاجائے۔

عدالت نے مزیدیہ بھی کہاکہ جو بھی سروے کو روکنے کی کوشش کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔