پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے گیان واپی احاطے میں غیر ہندؤں کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبے کے ساتھ داخل کی گئی مفاد عامہ کی عرضی کو واپس لئے جانے کی بنیاد پر خارج کردیا۔یہ فیصلہ چیف جسٹس پرتنکر و جسٹس آشوتوش شریواستو کی ڈویژن بنچ نے منگل کو دیا۔وارانسی کی عدالت میں شرنگار گورلی کی مستقل پوجا کی اجازت کے لئے مقدمہ داخل کرنے والی راکھی سنگھ، جتیندر سنگھ بسین و دیگر کی جانب سے داخل مفاد عامہ کی عرضی میں کہا گیا تھا شرنگاری گوری کیس میں جب تک وارانسی کی عدالت کا فیصلہ نہیں آجاتا ہے تب تک احاطے میں غیر ہندؤں کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے اور گیان واپی احاطے میں ملے ہندو نشانات کو محفوظ کرنے کی ہدایت دی جائے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ عرضی گزار نے وارانسی عدالت میں سول مقدمہ داخل کیا ہے ۔
وہ جو کچھ مطالبہ ہائی کورٹ سے کررہے ہیں وہ سب کچھ وارانسی کی نچلی عدالت میں بھی عرضی داخل کر کے مانگ کرسکتے ہیں۔عرضی گزار کے اس دعوی پر کہ وہ اپنی بات لور کورٹ وارانسی میں رکھے گا اس بنیاد پر اس کے ذریعہ عرضی واپس لینے پر خارج کردیا۔