حیدرآباد۔/13نومبر، ( راست ) گیتانجلی دیو شالہ پاٹھ شالہ سکندرآباد کی سلور جوبلی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی جس کا عنوان Opus Argentum رکھا گیا تھا۔ یہ پروگرام بہت ہی خوبصورت اور شاندار تھا، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر شریمتی گیتا کرن کا خیرمقدم کیا گیا جبکہ اسکول کے سابق پرنسپل و اساتذہ کا بھی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے اہم ذمہ داران ڈاکٹر شریمتی گیتا کرن، شری جئے کرن، شریمتی مادھوی چندرا، شریمتی نیتاش کرن، ڈاکٹر نیول چندرا نے شرکت کی۔ ڈپٹی پرنسپل شریمتی انجنا مورتی نے اسکول کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر طلبہ نے کلچرل پروگرام پیش کیا۔ پروگرام کا اختتام قومی گیت پر عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ اس اسکول کو گیتانجلی پاٹھ شالہ ، کو ایجوکیشن ولرڈ EV-C نے ایک سروے کے ذریعہ سب سے اچھا اسکول قرار دیا ہے۔