گیتم کی انٹرنیشنل پراجکٹ میں شمولیت

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : گیتم ڈیمڈ یونیورسٹی نے کوریا کی ایسکو ۔ آر ٹی ایس اینڈ آرکمیڈیز گرین انرجی پرائیوٹ لمٹیڈ کے ساتھ 8 ستمبر کو انٹرنیشنل انرجی جوائنٹ ریسرچ ڈیولپمنٹ پروگرام کے آغاز کے لیے یادداشت مفاہمت پر دستخط کیا ہے ۔ یہ سارا پراجکٹ 60,000 امریکی ڈالر ( 40 لاکھ روپئے ) کے مد سے حکومت ساوتھ کوریا کی جانب سے شروع کیا گیا ہے ۔ پروفیسر کے راجگوپال وائس چانسلر ، جے این ٹی یو ، حیدرآباد ، پرنسپل انوسٹیگیٹر اور پروفیسر این سیوا پرساد ، پرووائس چانسلر ، گیتم حیدرآباد نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں اور سری سوریا پراکاش گجالا ، سی ای او ، آرکمیڈیز گرین انرجی اور ڈی وی وی ایس آر ورما ، ریزیڈنٹ ڈائرکٹر ، گیتم حیدرآباد کی موجودگی میں دستاویز کا تبادلہ کیا ۔۔