گیس سلنڈر میں بے ضابطگیوں پرضلع مجسٹریٹ کی سخت وارننگ

   

جونپور، 22 اپریل (یو این آئی) ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چندر نے ہدایت دی ہے کہ گھریلو گیس سلنڈروں میں کسی بھی صورت میں ناپ تول میں کمی، منافع خوری یا غیر قانونی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسی کوئی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ افراد کے خلاف ضروری اشیاء ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک اجلاس میں ضلع کی 92 گیس ایجنسیوں کے آپریٹرز، آئل کمپنیوں کے افسران، سی این جی حکام اور محکمہ خوراک و رسد کے افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے 19 کلوگرام کے کمرشل سلنڈر وقت پر اور قواعد کے مطابق فراہم کیے جائیں، جبکہ صنعتی علاقوں کے مزدوروں کے لیے 5 کلوگرام کے سلنڈر کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔