گیس سلینڈر حادثہ ‘ زخمی تیسرا شخص بھی فوت

   

حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) گیس سلینڈر حادثہ میں زخمی تیسرا شخص بھی فوت ہوگیا۔ چندا نگر پولیس کے مطابق کل رات 21 سالہ راہول شرما علاج کے دوران فوت ہوگیا جو 31 اگست کے دن پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا۔ چندا نگر کے گل موہر کالونی کے علاقہ میں شرما اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رہتا تھا جو پیشہ سے بادام جوس تیار کرنے کا کام کرتے تھے۔ 31 اگست کے دن بادام جوس کی تیاری کے دوران پکوان گیس سلینڈر سے گیس کے اخراج کے سبب حادثہ پیش آیا تھا جس میں اس وقت امبالعل شرما ہلاک ہوگیا تھا۔ چندا نگر پولیس کے مطابق کل رات راہول شرما فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع