گیس سلینڈر پھٹنے سے 4 افراد شدید زخمی

   

Ferty9 Clinic

گھریلو اشیاء خاکستر، حسن آباد میں حادثاتی واقعہ پر رکن اسمبلی کا اظہار افسوس

حسن آباد ۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ٹاؤن کے محلہ میڈی باوی میں واقع جی سرینواس ریڈی نامی گورنمنٹ ٹیچر کے مکان میں آج صبح 9 بجے ناشتہ کے پکوان کے دوران اتفاقی طور پر گیس سلینڈر پھٹ پڑنے کے باعث ہوئی زبردست آتشزدگی میں آگ بجھانے کی کوشش کرنے والے مالک مکان 46 سالہ سرینواس ریڈی، 42 سالہ کویتا، 18 سالہ پدما کرریڈی، 16 سالہ مہیشور ریڈی نامی 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ نیز آگ کی لپیٹ میں آکر بھاری مقدار میں قیمتی گھریلو اشیاء فرنیچر، اے سی، فیانس، کمپیوٹر پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئے۔ پڑوسیوں نے پانی چھڑکاؤ کیا ناکام ہوکر آتش فرور عملہ کو طلب کرلیا اور زائد از نصف گھنٹہ بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ بعد ازاں پڑوسیوں نے شدید زخمی سرینواس ریڈی، اہلیہ کویتا و فرزندان پدما کر ریڈی، مہیشور ریڈی کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں حسن آباد دواخانہ میں طبی امداد بہم پہنچاکر کریم نگر دواخانہ کو منتقل کیا۔ جہاں وہ ہنوز زیر علاج ہیں۔ دریں اثناء مقامی رکن اسمبلی نے حادثہ کی اطلاع پاکر فوری موقع واردات پر پہنچ کر املاک کو ہوئے نقصان پر اپنے گہرے تاسف کا اظہار کیا نیز متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔