سنگا ریڈی۔ سنگا ریڈی کلکٹریٹ میں ویرا ریڈی ایڈیشنل کلکٹر نے ایل پی جی ڈیلرز سیول سپلائز اور دیگر عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گیس سلنڈر پر 20 تا30 روپے اضافہ وصول کیے جانے کی شکایتیں موصول ہورہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ گیس سلنڈر کی مقررہ قیمت سے زیادہ وصول نہیں کیا جانا چاہئے ،صارفین کی جانب سے دوبارہ اس طرح کی شکایتیں وصول ہوئی تو کاروائی کرنے کا نتباہ دیا اور 1955 ای سی ایکٹ کے تحت ڈیلرشپ کو منسوخ کیا جائے گا ضلع سنگا ریڈی میں بنا کسی مشکل کے گیس سلنڈر کی سربراہی پر توجہ دے اس خصوص میں ڈیلرز توجہ دیں اس موقع پر رادھیکا رامانی انچارج سیول سپلائیز آفیسر ضلع ڈپٹی تحصیل دار کے علاوہ گیس ایجنسی ڈیلرز موجود تھے۔
منڈل لنگم پیٹ ٹی آر ایس میناریٹی صدر یوسف خان منتخب
یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی صدر کی حیثیت سے یوسف خان کو بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر کی موجودگی میں منعقدہ یلاریڈی میں ان دنوں پارٹی ارکان نے اجلاس میں یوسف خان کو میناریٹی سیل کا صدر منتخب کیا گیا ۔ منڈل میناریٹی صدر منتخب کئے جانے پر منڈل ٹی آر ایس قائدین نے رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کرتے تو منتخبہ صدر کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
