گیس کے اخراج سے آگ بھڑک اٹھنے کا واقعہ

   

بودھن ۔ /13 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے محلہ سرسوتی نگر میں گیس سیلنڈر سے گیس کے اخراج کے باعث باورچی خانہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ فریج و دیگر گھریلو اشیاء نذر آتش ہوگئے ۔ مالک مکان کے تخمینہ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ روپئے مالیتی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئے ۔ سب انسپکٹر پولیس امرایا کے مطابق باورچی خانہ سے متصل پوجا کے کمرے میں بھگوان کی مورتی کے سامنے جلتے ہوئے دیا کی آگ سے گیس بڑک اٹھی ۔ مالک خانہ کی مستعدی کے باعث فوری آگ پر قابو پالیا گیا ، واضح ہو کہ گھر کے تمام افراد اپنی لڑکی کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے ۔ آج متاثرہ گھر میں شادی کی تقریب ہے ۔