گیلاپ پول۔ الگے سال امریکہ میں 25فیصد ورکرس کو ملازمت سے ہاتھ دھونے کا خوف

,

   

واشنگٹن۔ کرونا وائرس کی وجہہ سے بے روزگاری میں بتدریج اضافہ کے پیش نظر چہارشنبہ کے روز گیلاپ پول نے کہاکہ اگلے سال امریکہ میں سب سے زیادہ 25فیصد نوجوان ملازمین بے روزگا ر ہوسکتے ہیں۔

سی او وی ائی ڈی کی وباء کے پھیلاؤ کاروبار کے لئے نقصاندہ ثابت ہورہا ہے‘ 20ملین سے زائد امریکی ورکرس نے بے روزگاروں کے لئے فراہم کرنے جانے والے فوائد کیلئے درخواست دی ہے اور کئی ایسے ہی جنھیں ان کے ملازمین کی جانب سے اجر دئے جارہے ہیں‘ جس کا مطلب ہے کہ انہیں فوائد مسلسل مل رہے ہیں مگر وہ سمجھتے ہیں ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔

اس سروے کے لئے گیلاب نے ایسے ورکرس کی گنتی کی ہے جو سمجھتے ہیں وہ ملازمت کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

امریکہ کی معیشت میں انے والی مذکورہ اچانک تبدیلیوں سے کئی لوگوں کو اپنی ملازمت جانے کاڈر ہے‘ اور ساتھ میں ان کا امریکی معیشت اور عام طور پر ملازمت کی مارکٹ پر یقین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

صرف بارہ فیصد امریکی ملازمین نے اس بات کا قیاس لگایا ہے کہ ایک سال یا اس سے زیادہ وقت تک وہ گذارا کرسکیں گے اگر ان کی ملازمت چلی جاتی ہے تو‘ نتائج سے یہ بات ثابت ہوئی ہے۔

تین چوتھائیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال سے کم ہی رہیں گے‘ جس میں 13فیصد شامل ہیں جو صرف ایک ہفتہ تک رہیں‘ 28فیصد ایک ماہ اور 34فیصد چار ماہ سے زیادہ نہیں رہیں گے۔

گیلاپ پول کے نتائج 1سے 14اپریل کے درمیان ٹیلی فون پر کئے گئے انٹرویو کے نتائج ہیں جو امریکہ کے پچاس ریاستوں اور کولمبیا کے اضلاعوں میں فل یا پارٹ ٹائم میں ملازمت کرنے والے اٹھا رہ سال یا اس سے زیادہ کے 540لوگوں سے بات چیت پر مشتمل ہے