گیل کی 18مہینے اور ایڈورڈس کی 9سال بعدواپسی

   


نئی دہلی: ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹی۔20سیریز کے لئے 14رکنی ٹیم میں جارح بلے باز کرس گیل اور تیز گیندباز فڈیل ایڈورڈس کو شامل کیا ہے ۔گیل کی 18مہینے بعد تو ایڈورڈس کی 9سال کے طویل عرصہ بعد ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ ایڈروڈس نے اس سے پہلے آخری بار ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹی۔20بین الاقوامی میچ 2012میں کھیلا تھا۔41سالہ گیل اور 39سالہ ایڈورڈس کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی۔20سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کی 14رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3مارچ، دوسرا میچ 5اور تیسرا میچ 7مارچ کو کھیلا جائے گا۔گیل کی ٹی۔20عالمی کپ 2021کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ گیل نے ویسٹ انڈیز کے لئے آخری بین الاقوامی مقابلہ اگست 2019میں کھیلا تھا، جو یک روزہ میچ تھا، انہوں نے آخری ٹی۔20بین الاقوامی میچ مارچ 2019میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔