چندی گڑھ: گینگسٹر جرنیل سنگھ کو چہارشنبہ کو پنجاب کے امرتسر شہر میں تین نقاب پوش حملہ آوروں نے دن دھاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ گروہی دشمنی ہے۔سنگھ، جس کا تعلق گوپی گھمشام پورییا گینگ سے تھا، ضمانت پر تھا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام معاملے کی تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ مسلح حملہ آوروں نے جرنیل سنگھ پر 20-25 گولیاں چلائیں جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
