ہائوڈی مودی پروگرام کی پوری تیاریاں مکمل، 50 ہزار افراد کی شرکت متوقع

   

Ferty9 Clinic

نیو یارک، 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 22 ستمبر کو امریکہ کے ہیوسٹن میں ایک ایسے بڑے پروگرام میں شامل ہوں گے جو تاریخ کے صفحات میں دو بڑے جمہوری اور طاقتور ممالک کے سربراہوں کے ایک ساتھ شہ نشین پر موجود ہوکر 50 ہزار سے زائد لوگوں سے خطاب کرنے کے لئے درج ہو جائے گا۔وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری اسٹیفنی گریشم نے بیان جاری کرکے بتایا کہ اس پروگرام میں تقریبا 50 امریکی اراکین پارلیمنٹ اور بڑی تعداد میں ہندوستان کے لوگوں سمیت 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کے حصہ لینے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہاوڈي مودی’ پروگرام کے لئے 50 ہزار سے زیادہ لوگ رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور آٹھ ہزار لوگ ویٹنگ لسٹ میں ہیں ۔ ترجمان نے کہا‘‘مسٹر ٹرمپ نے اس پروگرام میں شامل ہونے کی منظوری دے دی ہے ’’۔مسٹر مودی نے امریکی صدر کے اس پروگرام میں شامل کی خبر پر خوشی ظاہر کی ہے۔ پوپ کے بعد امریکہ میں کسی غیر ملکی لیڈر کے لئے منعقد ہونے والا سب سے بڑا پروگرام ہو گا ۔ مسٹر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں یہ پہلا پروگرام ہو گا۔ یہ پروگرام ٹیکساس کے ہیوسٹن میں منعقد کیا جارہا ہے ۔‘ھاوڈي مودي ’ پروگرام دو طاقتور ممالک کے مزید نزدیک آنے کی‘ امر کہانی’ راقم کرنے کے ساتھ ہی دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور توسیع دینے میں اہم کردار ادا کر ے گا ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہو گا جب مسٹر ٹرمپ اور مسٹر مودی کی موجودگی میں ہزاروں امریکی اور ہندوستانی شہری ایک ساتھ کسی پروگرام میں ہوں گے ۔امریکہ میں بھارتی سفیر ہرش وردھن شرنگلا نے مسٹر ٹرمپ کے اس پروگرام میں شامل ہونے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا یہ قدم ہندوستا ن اور امریکہ کی دوستی کی گہرائی کا مظہر ہے ۔اس سے قبل مسٹر مودی کے لئے میڈیسن اسکوائر گارڈن اور کیلی فورنیا کے سلیکن ویلی میں پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں تقریبا 20 ہزار لوگ شامل ہوئے تھے ۔‘ھاوڈي مودی’ پروگرام کا موضوع ‘شیئر ڈ ڈریمز اینڈ برائٹ فیوچر: انڈیا امریکہ اسٹوری ’ رکھا گیا ہے ۔