ہائیڈروپاورپراجکٹس میںزیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے اقدامات کرنے بھٹی وکرامارکا کی ہدایت

   

حیدرآباد۔ 10 اگست (ایجنسیز) تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرامارکا نے محکمہ برقی کے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی ہیکہ وہ ریاست میں ہائیڈرو پاور پراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے تمام اقدامات کریں۔ انہوں نے تھرمل پاور اسٹیشنوں میں 17 دن کی پیداوار کے لیے کوئلے کے کافی ذخائر دستیاب کروانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے دریائے کرشنا اور دریائے گوداوری کے آبگیر علاقوں میں بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائیڈروپاور پراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوارکی ضرورت کو اجاگرکیا۔ آج صبح مہاتما جیوتی راؤ پھولے پرجا بھون میں تھرمل اور ہائیڈل پاور جنریشن کے سلسلہ میں وزیر نے جائزہ لیا۔انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ مخصوص اہداف کے مطابق ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پراجکٹس کے معاملے میں غفلت برتنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔