تمام یونٹس کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے عہدیداروں کو ڈپٹی چیف منسٹر کی ہدایت
نلگنڈہ۔ 18 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کے تمام ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجکٹس کی تمام یونٹوں کو فعال کرنے کی ہدایت ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور توانائی کے وزیر، ملو بھٹی وکرامارکا نے متعلقہ حکام کو دی ہے۔وہ آج نلگنڈہ ضلع کے ناگرجنا ساگر جنکو پاور ہاؤس میں ریاست بھر کے ہائیڈرو الیکٹرک پراجکٹس کا جائزہ لے رہے تھے۔ اجلاس کے آغاز میں حکام نے ہائیڈرو پاور پراجکٹس پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دیا اور ہر پراجکٹ کی موجودہ صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔بعد ازاں ریاستی نائب وزیر اعلیٰ نے مختلف امور پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تمام ہائیڈرو الیکٹرک پراجکٹس کی تمام یونٹس کو جلد از جلد استعمال میں لایا جائے۔ اْنہوں نے زور دیا کہ تمام یونٹس کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے کام میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا لاپرواہی نہ ہواور تمام پراجکٹس کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا جائے۔ اس کے لیے ایک کیلنڈر بھی ترتیب دیا جائے تاکہ ہر ہفتے متعلقہ پراجکٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال بجلی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور صرف ایک سال میں ریاست میں 2000 میگاواٹ بجلی کی طلب بڑھی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی عالمی ٹیکنالوجی سے جنکو کے عملے کو باخبر رکھنے کے لیے تین روزہ رہائشی تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں جس میں اعلیٰ سے نچلے درجے کے تمام ملازمین شامل ہوں۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر ایلا تریپاتھی ناگرجنا ساگر میر یال گوڑہ دیورکنڈہ ارکان اسمبلی جے ویر ریڈی، بی۔ لکشما ریڈی بالو نائیک رکن قانون ساز کونسل شنکر نائیک ایڈیشنل کلکٹرس جے۔ سرینواس نارائن امِیت ہائیڈل ڈائریکٹر پی۔ بالاراجو سی ای نارائن ایس۔ ای وینکٹ رمن او اینڈ ایم ڈی ایس ای رگھورام سیول ایس ای۔ڈی۔ رام کرشنا ریڈی سی ای منگیش کمار ای۔ اوپندر اور دیگر عہدیدار موجودتھے۔