حیدرآباد۔/28 ستمبر، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ کالجیم کی جانب سے تلنگانہ ہائیکورٹ کے2 ججس کے تبادلہ کے خلاف وکلاء کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے وکلاء نے چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کارگذار چیف جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ اور جسٹس ٹی امرناتھ گوڑ کے تبادلہ کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ۔ وکلاء کی جانب سے عدالت کے احاطہ میں مظاہرہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ کا پنجاب ہائی کورٹ اور جسٹس ٹی امرناتھ گوڑ کا تریپورہ ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ تبادلہ کی صورت میں جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ کی سینیاریٹی پنجاب ہائی کورٹ میں کم ہوجائے گی۔ ان کا شمار وہاں کے 9 ویں سینئر ججس میں ہوگا۔ وکلاء نے جسٹس رامچندر راؤ کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے بھی نمائندگی کی جائے گی۔ر