ہائیکورٹ میں آگ لگنے کا واقعہ

   

حیدرآباد۔/18مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں آج رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 8:30 بجے شب بلدیہ گورنمنٹ پلیڈر کے چیمبر واقع دوسری منزل میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی۔ چیمبر سوئچ بورڈ میں شارٹ سرکٹ کے بعد اچانک آگ لگنے سے دھواں نکلنے لگا ۔ ڈیوٹی پر تعینات اسپیشل پروٹیکشن فورس عملے نے فوری ہائی کورٹ فائر انجن عملے کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ معمولی نقصان ہوا ۔ پولیس چارمینار نے مقدمہ درج کرلیا ۔ب