ہائیکورٹ میں دیشا انکاؤنٹر معاملہ کی سماعت‘بار بار التواء پر ناراضگی

   

حیدرآباد۔/29 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے دیشا انکاؤنٹر معاملہ کی جانچ کو ملتوی کردیا ہے۔ ہائی کورٹ میں آج اس معاملہ کی سماعت ہوئی۔ مقدمہ میں شمولیت کیلئے داخل کی گئی پانچ درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور درخواست گذاروں کے وکلاء نے اپنے دلائل پیش کئے۔ اس وقت کے شاد نگر کے سرکل انسپکٹر سریدھر، پولیس آفیسرس اسوسی ایشن، ریٹائرڈ پولیس آفیسرس اور دیشا کے افراد خاندان کی جانب سے وکلاء نے بحث کی۔ شاد نگر کے سابق سرکل انسپکٹر کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل رگھو رام نے دلائل پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ دیشا انکاؤنٹر کے سلسلہ میں کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ انکاؤنٹر کے بارے میں دو علحدہ ایف آئی آر کی ضرورت نہیں ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے حکومت کا موقف پیش کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگا جس پر ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے بار بار التواء کی درخواست کو نامناسب قرار دیا۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 12 اپریل کو ہوگی۔ر