ہائیکورٹ میں ٹی آر ایس کو جھٹکہ، کار سے مشابہت نشانات ہٹانے سے انکار

,

   

ٹی آر ایس کے حلقوں میں مایوسی، الیکشن کمیشن کے عدم تعاون پر حکمراں جماعت عدلیہ سے رجوع ہوئی تھی

حیدرآباد ۔18؍اکتوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ہائیکورٹ نے حکمراں ٹی آر ایس کو زبردست جھٹکہ دیتے ہوئے کار سے مشابہت والے انتخابی نشانات کو فہرست سے نکالنے سے انکار کردیا اور ٹی آر ایس کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ ٹی آر ایس نے کار سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات آزاد امیدوار کو مختص کرنے سے ٹی آر ایس کو نقصان ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2018 ء انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار کی شکست کا حوالہ دیا اور کار سے مشابہت والے 8 انتخابی نشانات کو کسی بھی آزاد امیدواروں کو مختص نہ کرنے کی پہلے الیکشن کمیشن سے نمائندگی کی ، الیکشن کمیشن سے کوئی ردعمل حاصل نہ ہونے پر ٹی آر ایس پارٹی ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی اور کار سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات کو فہرست سے حذف کردینے کا مطالبہ کیا۔ ٹی آر ایس نے کیمرہ ، چپاتی روبر، ڈولی ، روڈ رولر، صابن کا ڈبہ ، ٹی وی ، سلائی مشین وغیرہ جیسے نشانات اسمبلی حلقہ منو گوڑ کے ضمنی انتخاب میں کسی بھی آزاد امیدوار کو مختص نہ کرنے کی پٹیشن داخل کی جس کی سماعت کرنے کے بعد ہائی کورٹ نے ٹی آر ایس کی درخواست مسترد کردیا اور کہا کہ انتخابی عمل جاری ہے ۔ ایسے میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہے۔ن