سرینگر: نینشل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گذشتہ شام ایک ناکے پر سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک شہری کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی الرٹ کی صورتحال فائرنگ کرنے کا جواز نہیں بن سکتی ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے سینیئر افسران کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے صورتحال کو بد سے بدتر نہیں ہونے دینا چاہئے ۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘جنوبی کشمیر میں گذشتہ شام ایک ناکے پر سیکورٹی فورسز نے یاسر علی کو ہلاک کر دیا۔ ہائی الرٹ اس طرح فائرنگ کرنے کا جواز نہیں بن سکتا۔