ہائی وے کا سفر کرنے سے قبل موسم کا حال معلوم کرنے روڈ سیکورٹی کا مشورہ

   

ریاض ( کے این واصف ) مملکت میں پچھلے ہفتہ کی خوفناک بارش کے پیش نظر سعودی روڈ سیکورٹی فورس نے تمام شہریو ں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ہائی وے کا سفر کرنے سے پہلے موسم کا احوال معلوم کرلیں ۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث ہائی وے کا سفر خطرناک ہوسکتا ہے ۔روڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ ’’ جازان ریجن میں خصوصی طور پر ہائی وے کا سفر انتہائی احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہا کئی علاقوں میںسیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کا خطرہ موجود ہے ۔دوسری طرف ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی کہ منگل اور چہارشنبہ کو متعدد علاقوں میں موسم غیر یقینی رہے گا ۔