ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر، ہائی ٹیک سٹی میں فرنیچر ایکسپو جاری

   

حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (پریس نوٹ) ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر ہائی ٹیک سٹی میں 10 تا 13 ستمبر کو 10 بجے صبح تا 8:30 بجے شام فرنیچر اینڈ ہوم ڈیکور۔ انٹیریئر اینڈ ایکسٹریئر ایگزیبیشن جاری ہے۔ داخلہ ٹکٹ 50 روپئے فی کس کے ساتھ وائیلڈ کرافٹ ماسک مفت دیا جارہا ہے۔ اس ایگزیبیشن میں نئے اور اختراعی فرنیچر کی نمائش گھریلو یا تجارتی اغراض کیلئے کی جارہی ہے۔ خاطرخواہ ڈسکاؤنٹس اور پیشکش 70% تک اور مزید دستیاب ہیں۔ جدید، شاندار اور کرافٹیٹڈ فرنیچر آپ کے مطلوبات اور بجٹ کے مطابق پیش ہے۔ جہاں صوفہ سیٹس، ڈائننگ ٹیبل، بیڈروم یونٹس، آفس فرنیچر، یونٹس اور ریکلائز سیٹس دستیاب ہیں۔ قالینیں اور نمدے، میٹریسیس اور پفس سے لیکر آہنی فرنیچر اور پینٹنگس اور واٹر فاؤنٹینس، بچوں کا فرنیچر اور دیگر رینج اور اقسام بجٹ کے لحاظ سے دستیاب ہیں۔