ہائی ٹیکس میں کل کسان اگرو شو کا آغاز

   

حیدرآباد۔یکم ؍مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر زراعت نرنجن ریڈی 3 مارچ کوکسان اگرو شو کا افتتاح انجام دیں گے جو ہندوستان میں زرعی شعبہ کا سب سے بڑا شو ہوگا۔ 150 مختلف اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے اور ملک بھر سے 30 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ہائی ٹیکس میں کسان اگری شو 5 مارچ تک جاری رہے گا جو زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور کسانوں کو پیداوار میں اضافہ کیلئے مددگار ہوگا۔
10 ہزار مربع میٹر کے علاقے پر محیط اس نمائش میں 160 سے زائد کمپنیوں کی نمائندگی رہے گی جس میں زرعی شعبہ سے متعلق نئی ایجادات کو پیش کیا جائے گا۔ر