ہائی ٹیک انداز میں قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب

   

9 لڑکیوں کو بچالیا گیا ۔ دو لڑکیوں کا بیرونی ممالک سے تعلق
حیدرآباد /14 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے ایک لکژری ہوٹل پر دھاوا کرکے ہائی ٹیک انداز میں چلائے جارہے قحبہ گری کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ سائبرآباد اینٹی ہیومن ٹرافکنگ یونٹ نے 9 لڑکیوں کو جسم فروشوں کے چنگل سے آزاد کروایا ۔ جن میں دو کا تعلق بیرون ملک سے بتایا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویمن اینڈ چائلڈ سیفٹی سائبرآباد کے مطابق ایک لڑکی کا تعلق ترکمنستان اور ایک کا ازبکستان سے ہے جبکہ دیگر سات لڑکیاں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھتی ہیں ۔ ان کو مادھاپور کی لکژری ہوٹل میں رکھا گیا تھا ۔ پولیس نے 9 افراد حامر سنگھ عرف امڈ سنگھ ٹی سرینواس پی وینکٹیشورلو بی گلشٹ ، آر ملیکا عرف لودیا پورا لکشمن تمو ،آکاش بجاج گوا محمد وسیم اور کے پرتیبھن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ یہ افراد ان لڑکیوں کو جو طلب کرکے ان کے ذریعہ رقم کما رہے تھے ۔ رابطہ کے بعد گاہکوں کو مختلف ہوٹلس اور او یو روم تک لڑکی فراہم کرتے تھے ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ ع