ہائی کمان اجازت دے تو اے پی سے مقابلہ کرونگی: رینوکا چودھری

   

حیدرآباد۔یکم؍ مارچ ،( سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری نے کہا کہ اگر ہائی کمان اجازت دے تو وہ آندھرا پردیش سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔ وجئے واڑہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رینوکا چودھری نے کہا کہ آندھرا پردیش کے عوام انہیں دعوت دے رہے ہیں کہ وہ یہاں سے مقابلہ کریں۔ تاہم انہیں اس معاملہ میں ہائی کمان کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں حکمرانی انتہائی ابتر ہے۔ روڈی ازم کے ذریعہ جمہوریت اور عوامی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ امراوتی کے کسان گذشتہ تین برسوں سے احتجاج کررہے ہیں لیکن چیف منسٹر کو کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کو جگن موہن ریڈی حکومت کے خلاف فیصلہ دینا چاہیئے۔ ر

رینو کا چودھری نے کہا کہ انتخابی مقابلہ کرنا پارٹی ہائی کمان پر منحصر ہے اور وہ کسی بھی علاقہ میں دورہ کرنے کیلئے آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت انہیں دورے سے نہیں روک سکتی۔ بی آر ایس کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے رینوکا چودھری نے کہا کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پارٹی سے تلنگانہ کا لفظ ہٹاکر کے سی آر قومی سیاست میں حصہ لینے کا ڈھونگ کررہے ہیں۔ر