ہائی کمان کے فیصلوں کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف تادیبی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور رکن کونسل مہیش کمار گوڑ نے واضح کیا کہ لوک سبھا چناؤ کے بارے میں ہائی کمان کے فیصلوں کی مخالفت کرنے والے قائدین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ لوک سبھا امیدواروں کے انتخاب کے مسئلہ پر پارٹی کے بعض قائدین کی جانب سے ہائی کمان کے خلاف بیان بازی پر پارٹی نے سخت نوٹ لیا ہے ۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ جو قائد بھی ہائی کمان کے فیصلہ کے خلاف اظہار خیال کریں گے ۔ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔1