ہائی کورٹ نے بی ایل سنتوش کو راحت فراہم کی

   


نوٹس پر حکم التواء جاری آئندہ سماعت 5 دسمبر تک ملتوی
حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ارکان اسمبلی خریدی کے معاملے میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کے قومی قائد بی ایل سنتوش کو راحت فراہم کی ۔ ایس آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر حکم التواء جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔ ایس آئی ٹی کی نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے بی ایل سنتوش نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے ایس آئی ٹی کو جاری کردہ نوٹس کو مسترد کرنے کی اپیل کی ۔ بی ایل سنتوش کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی روہت ریڈی کی جانب سے کی گئی شکایت میں بی ایل سنتوش کا نام نہ ہونے کا حوالہ دیا ۔ یہی نہیں ایف آئی آر بھی ان کا نام شامل نہیں ہے ۔ انہیں ملزمین کی فہرست میں شامل کرنے پر سخت اعتراض کیا ۔ تمام دلائل کی سماعت کرنے کے بعد عدلیہ نے ایس آئی ٹی کی نوٹس پر حکم التواء عائد کردیا ۔ قبل از تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایک مرتبہ پھر بی ایل سنتوش کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ جس پر ایس آئی ٹی نے 28 نومبر کو پوچھ تاچھ کے لیے حاضر ہونے کی نوٹس دی تھی ۔۔ن