کلبرگی، 13 نومبر (آئی اے این ایس) کرناٹک ہائی کورٹ کی کلبرگی بینچ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پاتھ سنچالن کو اجازت دے دی ہے، جو 16 نومبر کودوپہر 3:30 سے شام 6:30 بجے تک چتّاپور میں منعقد ہوگا۔ضلع انتظامیہ نے پہلے صرف 300 شرکاء کی اجازت دی تھی، جب کہ آر ایس ایس نے 850 ارکان کے لیے اجازت مانگی تھی۔آر ایس ایس کی جانب سے وکیل ارون شیام نے اس پابندی کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے کم از کم 600 افراد کی اجازت کی درخواست کی تھی۔دونوں فریقوں کو سننے کے بعد، جسٹس ایم جی ایس کمل نے فیصلہ دیا کہ 300 وردی پوش ارکان اور 50 بینڈ ممبران کو جلوس میں شرکت کی اجازت ہوگی، اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کے انعقاد میں سہولت فراہم کرے۔ یہتنازعہ اس وقت شروع ہوا جب چتّاپور جو وزیر پریانک کھڑگے کا آبائی حلقہ ہے کی انتظامیہ نے 19 اکتوبر کوآر ایس ایس کے روٹ مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ حکام نے اس فیصلے کی وجہ امن و قانون کی ممکنہ خرابی اور امن عامہ میں خلل کے خدشے کو قرار دیا تھا۔