ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریگا آر ایس ایس، تمل ناڈو میں جلوس اور ریلی کا پروگرام منسوخ

   

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے تمل ناڈو میں اتوار 6 نومبر کو ہونے والے اپنے تمام پروگرام ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کی طرف سے پروگرام کے لیے شرائط عائد کیے جانے کے بعد سنگھ (آر ایس ایس تمل ناڈو مارچ) نے ریاست میں مختلف مقامات پر ہونے والے روٹ مارچ اور دیگر پروگراموں کو ملتوی کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی آر ایس ایس نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا بھی کہا ہے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے، آر ایس ایس کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ تنظیم نے مارچ کرنے اور جلسوں سے متعلق پروگرام ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔