ہاتھرس بھگدڑ کیس: کلیدی ملزم سمیت 3 افراد کو ضمانت

   

لکھنؤ۔22؍مئی ( ایجنسیز )اترپردیش کے ہاتھرس ضلع میں ’سورج پال عرف نارائن سرکار ہری‘ کے ستسنگ کے دوران مچی بھگڈر معاملہ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے 3 ملزمان کو ضمانت دے دی ہے۔ جیل میں قید کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر، میگھ سنگھ اور مکیش کی ضمانت عرضی الٰہ آباد ہائی کورٹ نے منظور کر لی ہے۔ جسٹس سمیر جین کی سنگل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ہاتھرس ضلع میں 2 جولائی 2024 کو ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں 121 افراد ہلاک اور تقریباً 250 افراد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس نے 11 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔