ہاتھرس کیس : خاطیوں کو پھانسی پر لٹکادیں : کجریوال

   

نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال ، بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد اور ان کے حامیوں نے خواتین کے خلاف جرائم روکنے میں اترپردیش کی حکومت کے ناکافی اقدامات کے خلاف زبردست احتجاج کیا ۔ جمعہ کی شام جنتر منتر پر سینکڑوں افراد جمع ہوئے جن میں اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین شامل ہیں ۔ ان تمام نے مطالبہ کیا کہ گینگ ریپ کی شکار دلت لڑکی سے انصاف تب ہی ہوگا جب خاطیوں کو کیفرکردار تک پہونچایا جائے ۔ 20 سالہ متوفیہ اور اس کی غم زدہ فیملی کے لیے جلد از جلد انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کجریوال نے کہا کہ خاطیوں کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہئے ۔ غروب آفتاب کے بعد احتجاجیوں نے موم بتیاں جلائی ۔