کوہیر /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع کویلی میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول میں اردو میڈیم کی معلمہ ہاجرہ بیگم کو ان کی نمایاں تدریسی خدمات پر تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر محمد ذاکر حسین اور صدر مدرس محترمہ الزبتھ رانی نے شال پوشی اور شال پوشی کے ساتھ ایک یادگار توصیفی سند ان کے حوالے کیا اور اس موقع پر محمد ذاکر حسین نے کہا کہ ہاجرہ بیگم کی کارکردگی سے موضع کویلی کے ساتھ ساتھ اس اسکول کا نام ریاستی سطح پر نہیں بلکہ ملک کے صدر مقام دلی تک پہونچا ان کی بہترین خدمات و کارکردگی انسپائر سائنس نمائش کیلئے اسکول کے سطح سے قومی سطح تک اپنا تیار کردہ ماڈل پیش کو نمائش کیلئے روانہ کیا گیا ہے ۔ ریاستی ادارے ایس سی ای آر ٹی حیدرآباد کی جانب سے این آئی ٹی ورنگل میں منعقدہ شدنی نمائش میں قومی سطح کیلئے ماسٹر محمد مصطفی طالب علم اور گائیڈ ٹیچر کے طور پر ہاجرہ کو قومی سطح سے دلی روانہ کیا گیا ۔ اس موقع پر محمد الیاس احمد نے پروگرام کیلئے نظامت کے فرائض ادا کئے اور اس موقع پر عبدالحئی ، رضی الدین ، سرینواس ، راکیش، سنگیتا ، اشوک بابو راؤ ، سریکھا ، اجولا کے علاوہ دیگر اساتذہ نے ہاجرہ بیگم مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار خیال کیا ۔