ہاردک پٹیل کا کانگریس سے استعفیٰ

   

احمد آباد : کانگریس کو آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل آج بڑا جھٹکا لگا جب نوجوان لیڈر ہاردک پٹیل نے کانگریس چھوڑدی ۔ ہاردک کو راہول گاندھی نے 2019 ء میں پارٹی میں شامل کیا تھا ۔ ہاردک نے دھماکہ خیز خط میں کہا کہ سرکردہ قائدین اپنے موبائیل فون میں مشغول دکھائی دیتے ہیں اور گجرات کانگریس کی قیادت چکن سینڈویچ میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے ۔ راہول گاندھی کے حالیہ دورہ گجرات کے دوران دونوں کی ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔ ہاردک نے لکھا کہ جب وہ اعلیٰ قائدین سے ملاقات کیلئے جاتے تو وہ گجرات کے مسائل سننے کے مقابل اپنے موبائل فون اور دیگر مسائل سے پریشان نظر آتے ۔ اس لئے انہیں کانگریس چھوڑنا مناسب لگا ۔